تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ؟؟

PM Shahbaz Sharief saddar Mecron k dawat pr France punch gy Jahan unho ny Global financing pact summit mein shirkat kar rhy hy ore almi rahnumaoo Sy


فرانسیسی صدر ایمانؤل میکرون کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورہءِ فرانس کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد سے پیرس ہو ہے تھے۔

وزیرِ اعظم اپنے دورہ فرانس کے دوران گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس (Global Financing Pact Summit) میں شرکت کر رہے ہیں ۔ گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی، توانائی کے متبادل و قابل تجدید ذرائع، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے نبٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال اور مشاورت کا فورم ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں پاکستان کے G-77 میں اہم رکن اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے ذیادہ متاثرہ ہونے والے ملک کے سربراہ کے طور پر خطاب بھی کیا۔

وزیرِ اعظم پیرس میں سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ کرسٹالیناجارجیوا سے ملاقات کی اپنی 
 ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون اور پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر کو اقتصادی ترقی اور استحکام کےلئے کئے گئے حکومتی اقدامات کےبارے میں بتایا۔انہوں نے واضح کیا کہ توسیعی فنڈ پروگرام کےتحت نویں جائزہ کےلئے پیشگی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کےلئے مکمل پرعزم ہے۔
‎وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے برونیاغ پیلس آمد۔

‎فرانسیسی صدر میکرون کی صدارت میں ہونے والے سمٹ میں پچاس سے زیادہ سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔ سمٹ کے دوران وزیر اعظم اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے۔
فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار۔

دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے موضوع پر منعقدہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس بلانے پر صدر میکرون کو خراج تحسین پیش کیا اور سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر میکرون سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے ترقی پزیر ممالک کے ساتھ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی طرف جرات مندانہ قدم اٹھایا جس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ترقی پزیر ممالک کو وسائل کی عدم دستیابی، قرض اور سود کی ادائیگیوں کے بوجھ اور منجمند ترقی کے مسائل درپیش ہیں۔ نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے تحت قرض کی دلدل میں ڈوبے ترقی پزیر ممالک کی مدد وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کے عوام کو ریلیف مل سکے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات نے پہلے سے مسائل کا شکار ترقی پزیر ممالک کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔ اس اہم مسئلہ پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی آپ نے اہم کاوش کی۔

صدر میکرون نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ 

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ؟

 کراچی/حیدرآباد:  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں با...