تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے ؟؟

Mian Shahbaz Sharief apny 2 rozq dory par azarbaijan k darulhakoomat baku punch gy Jahan un ka putapak istaqbal kia gia


وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پراپنے دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے شہر باکو پہنچ گئے۔

باکو پہنچنے پر آذربائیجان کے نائب وزیرِ اعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ النور مامادوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربائجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
Arrival of PM Shahbaz Sharief in baku
وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آذربائیجان کے وزراء کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی۔


باکو، آذربائیجان: وزیر اعظم شہباز شریف کے ذگولبا صدارتی محل پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر 
بھی پیش کیا گیا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر
 علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھول پیش کیے۔ وزیراعظم اب سے کچھ دیر بعد آذربائیجان کی یاد گارِ شہداء کا دورہ بھی کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی جس کے بعد دونوں رہنماء مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف باکو، آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ 

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ؟

 کراچی/حیدرآباد:  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں با...