تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کا افتتاح کر دیا ؟؟

Wazer Azam Shahbaz Sharief ny NUTECH ka Islamabad mein iftatah kar dia


وزیراعظم شہبازشریف نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یونیورسٹی کیلئے دس کروڑ روپے اور چار ائیرکنڈیشنڈ بسوں کی منظوری بھی دی۔

اس وقت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں گریجویشن کی سطح کے سات پروگراموں میں جدید تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی رواں سال گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری کے مزید پروگرام شروع کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہنرمندی اورفنی تعلیم کو فروغ دینے پر زوردیا ان کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کسی بھی ملک کی کامیابی کیلئے اہم ہے۔ وزیراعظم نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے نصب العین کے مطابق خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

وزیراعظم نے ہنرمندی اور فنی تعلیم کی فروغ کیلئے حکومت کے غیرمتزلزل تعاون کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ہنرمند انسانی سرمایہ پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی جسے بیرون ملک بجھوا کر ملک کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے کامیاب امیدواروں میں اسناد تقسیم کیں۔ 

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ؟

 کراچی/حیدرآباد:  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں با...