خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے آج
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی نئی کابینہ کا انتخاب کیا ہے ان کی کابینہ میں 15 وزیر اور 5 مشیر شامل ہیں۔
صوبائی کابینہ کی تقرری کے حوالے سے ایک سمری آج خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی کو بھیجی گئی تھی۔
بعدازاں سمری کی منظوری دے دی گئی اور وزراء کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ شام کے بعد کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کا امکان ہے۔
نامزد وزراء میں ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، آفتاب عالم خان آفریدی، خلیق الرحمان، سید قاسم ، علی شاہ، فیصل خان تراکئی اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں ۔
سید فخر جہاں، مزمل اسلم، محمد علی سیف، مشال اعظم اور زاہد چن زیب کو وزیراعلیٰ کا مشیر منتخب کیا گیا ہے۔
یہ پیشرفت ایک روز بعد ہوئی جب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کو بتایا کہ ’’علی امین گنڈا پور نے قید رہنما عمران خان سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران دیگر امور کے ساتھ ساتھ صوبائی کابینہ کے ارکان کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا‘‘۔
دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی شہباز شریف کی زیرقیادت مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے کبھی مفاہمت نہیں کرے گی ،
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ برقرار رکھا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار، جنہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرلی ہے، نے کے پی میں صوبائی اسمبلی کی 115 میں سے 85 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے پی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں تقریباً 115 ایم پی ایز نے حلف لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی جنوری 2023 میں تحلیل کر دی گئی تھی اور کے پی میں 13 ماہ سے زائد عرصے سے صوبائی اسمبلی کی عدم موجودگی میں کام چل رہا تھا۔
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.