مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور مقدس مہینے کی پہلی تاریخ کل (12 مارچ) کو ہوگی یعنی کل بروز منگل پہلا روزہ ہو گا۔
کمیٹی کا اجلاس رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الخیر آزاد نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں بشمول پشاور، لاہور، سوات، سرگودھا اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
اس طرح اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔
انہوں نے ماہ مقدس کی آمد پر عوام اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔
قبل ازیں انہوں نے کہا کہ سورج آج شام 6 بج کر 20 منٹ پر غروب ہوگا جس کے بعد ملک بھر میں کمیٹی کے ارکان رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لیے ملک بھر کی زونل کمیٹیوں کے اسی طرح کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیے جائیں گے۔
مولانا عبد الخیر آزاد نے تمام شہریوں سے چاند دیکھنے کے لیے اپیل کی تھی، ملک کے لیے ایک متفقہ روزے کی امید ظاہر کی تھی۔ یاد رہے کل سعودی عرب میں چاند نظر آگیا تھا اور آج سعودی عرب میں پہلا روزہ تھا۔
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.