ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔
خطے میں ایران اسرائیل تناؤ کے ماحول میں، ایران کے صدر نے پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس دورے سے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ تہران اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
یہ ایران پاکستان دورہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی سے پہلے طے کیا گیا تھا اور اس کا مقصد پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے طور پر تھا، جو میزائل حملوں کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔
ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد جس میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہے۔
صدر ابراہم رئیسی کے دورے میں صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دونوں فریقین کے پاس پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، رابطے، توانائی، زراعت اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔ وہ علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون پر بھی بات کریں گے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ تہران کو تنہا کرنے کی موجودہ کوششوں کے پیش نظر امریکا ایرانی صدر کے دورے سے ناراض ہے۔
اس کے باوجود پاکستان نے دباؤ کے خلاف اپنا موقف رکھا اور امریکہ کو آگاہ کیا کہ خطے میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر طے شدہ دورے کا پہلے سے اہتمام کیا گیا تھا۔
ایرانی صدر کے دورے سے چند روز قبل، امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں مبینہ طور پر مدد کرنے کے الزام میں تین چینی کمپنیوں سمیت چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جسے بعض مبصرین ایرانی صدر کی میزبانی کے دوران اسلام آباد کے لیے ایک اشارہ قرار دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان نے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تاہم، امریکہ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ پاکستان کے اس فیصلے سے پاکستان پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
پاکستان نے اکثر ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے میں محتاط راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔
تاہم، یہاں کے حکام کا خیال ہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری کی وجہ سے اس بار سعودیوں کو زیادہ تحفظات نہیں ہیں۔
گزشتہ سال مارچ میں چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرایا تھا۔ معاہدے کے بعد سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھول دیئے تھے ۔
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.