تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار ؟

Amin al-Haq, a close aide of Al-Qaeda founder Osama bin Laden (OBL), has been arrested from Gujrat, the Counter-Terrorism Department (CTD)

Osama bin laden guard arrested

 لاہور: القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن  کے قریبی ساتھی امین الحق کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ بات کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے جمعہ کو ایک اہم پیش رفت میں بتائی۔

Amen ul Haq arrested

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے کہا، "دہشت گرد کو انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا،" انہوں نے مزید کہا کہ اسے ضلع گجرات کے ایک قصبے سرائے عالمگیر سے حراست میں لیا گیا تھا۔1996 سے اسامہ بن لادن کے ساتھ منسلک، سی ٹی ڈی نے نوٹ کیا کہ امین الحق شدت پسند گروپ کے سرکردہ جنگجوؤں میں سے تھا اور وہ کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

 امین الحق القاعدہ کے ہلاک ہونے والے سربراہ اسامہ بن لادن کی سیکیورٹی کو مربوط کرنے پر  بھی معمور تھا اسے بھی اقوام متحدہ نے دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا ہے۔

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ امین الحق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور  حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایک ہائی پروفائل دہشت گرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا۔

 سی ٹی ڈی افسر نے مزید کہا، "وہ 2021 میں افغانستان میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ بھی ہے، جس پر لاہور اور ہری پور کے پتے فراہم کیے گئے ہیں۔" 

 2011 میں، امریکی فوجیوں نے خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا اور عالمی دہشت گرد کو ختم کر دیا تھا، جو 9/11 کے حملوں میں بھی ملوث تھا۔
Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ؟

 کراچی/حیدرآباد:  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں با...