الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آج یعنی جمعرات کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے ۔جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مختص مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہونے والی میٹنگ کا مقصد قانون کی روشنی میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لینا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ای سی پی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد پر توجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے قانونی مضمرات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اور لیگل ونگز کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ اور اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.