پاکستان کے ارشد ندیم نے منگل کو جاری پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اسٹار ایتھلیٹ نے اپنے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 84 میٹر کے کم از کم کوالیفائنگ حد سے زیادہ زبردست تھرو کا آغاز کیا، جس سے انہوں نے فائنل مقابلے میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔ ارشد ندیم نے اپنی پہلی کوشش میں 86.59 میٹر کا تھرو کیا، جس سے انہوں نے فائنل میں اپنی جگہ حاصل کر لی اور اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے کل سات ایتھلیٹس بھیجے اور ان میں سے چھ اپنے اپنے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ 27 سالہ ارشد ندیم پاکستان کی اولمپکس میں تمغے کی آخری اور سب سے بڑی امید ہے۔
ارشد ندیم نے مسلسل دوسری دفعہ اولمپک فائنل کی مرحلے میں جگہ بنائی ہے،پچھلی دفعہ ٹوکیو میں انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
ارشدندیم نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اسی دوران کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اس نے گولڈ میڈل جیتا تھا، وہ 1962 کے بعد اس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے تھے، جسکی تھرو نے 90.18 میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.